بھٹکل:۸/ستمبر (ایس او نیوز) کاویر ی آبی تنازعے کی پیروی میں کرناٹکا حکومت سائنٹفک رپورٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپنا دعویٰ پیش کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے نے اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریاست کرناٹکا کو پینے کے پانی کی ضرورت ہے، اس لئے حکومت فوری طورپر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کرے۔ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں جو افی ڈیوٹ داخل کیا ہے وہ غیر سائنٹفک ہے۔ سائنس دانوں اور ماہر قانون پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل دے کر کے آر ایس ڈیم کا خود نظارہ کرکے حقائق سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ کسانوں اور ریاستی عوام کے حقوق کی حفاظت میں ناکام دو نوں سرکاریں استعفیٰ دینےکی اپیل میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر ادارے کے اعزازی صدر ڈی جے نائک، جنرل سکریٹری رویندر نائک، ناگیش ، شری دھر، سکرپا ، سومیا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔